کاشتکارفوری طورپربینگن کی پنیری کھیت میں منتقل کرناشروع کردیں

جمعہ 29 مئی 2020 20:08

قصور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مئی2020ء) محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو ہدایت کی کہ وہ فوری طورپربینگن کی پنیری کھیت میں منتقل کرناشروع کردیں کیونکہ موجودہ وقت بینگن کی کاشت اور اس کی پنیری کی کھیتوں میں منتقلی کیلئے بہترین وقت ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان محکمہ زراعت نے ’’اے پی پی‘‘کو بتایا کہ بینگن کی پنیری کھیت میں منتقل کرنے سے چند روز قبل اراضی کو پانی کی فراہمی روک دی جائے تاکہ پودے سخت جان ہوجائیں۔

انہوں نے کہا کہ آبپاشی نہ روکنے کے باعث کھیت میں منتقلی سے زیادہ تعداد میں پودوں کے مرنے کا خدشہ رہتاہے ۔ا نہوں نے کہا کہ پودے نکالنے سے چند گھنٹے پہلے پنیری کو پانی لگادیاجائے تاکہ زمین نرم ہوجائے۔ انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں مزید معلومات کیلئے محکمہ زراعت کے فیلڈ سٹاف سے بھی رابطہ کیاجاسکتاہے ۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں