کاشتکاروں کو آبپاشی‘ گوڈی اورکیمیائی کھادوں کے بروقت استعمال کی ہدایت

جمعہ 29 مئی 2020 20:08

قصور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مئی2020ء) محکمہ زراعت نے شکرقندی کے کاشتکاروں کو آبپاشی‘ گوڈی اورکیمیائی کھادوں کے بروقت استعمال کی ہدایت کی گئی ہے اور کہاگیاہے کہ اگر بارشیں زیادہ نہ ہوں تو شکرقندی کی کم ازکم 7سی8بار آبپاشی یقینی بنائی جائے اور شروع میں 2سی3مرتبہ ہرہفتہ بعد کی جائے تاہم بعدمیں آبپاشی کا وقفہ 15سی20دن تک بڑھایا جاسکتاہے۔

(جاری ہے)

ترجمان محکمہ زراعت نے ’’اے پی پی‘‘کوبتایا کہ شکرقندی کی کاشت جون کے وسط تک کی جاسکتی ہے جواگست اور ستمبرکے مہینہ میں پک کر تیارہوجاتی ہے۔انہوں نے بتایا کہ شکرقندی کی وائٹ سٹار نامی قسم سب سے اچھی پیداوار دینے کی حامل ہے۔انہوں نے کہا کہ پہلی دوآبپاشیوں کے بعد کاشتکار فصل میں موجود جڑی بوٹیاں اور خود روپودے تلف کردیں اورایک یادوبار مناسب وتر میں گوڈی بھی یقینی بنائیں۔انہوں نے کہا کہ جب شکرقندی کی بیلیں بڑھنا شروع ہوں تو گہری گوڈی کرکے پودوں کیساتھ مٹی چڑھا دی جائے ۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں