کاشتکاروں کو ماٹ گراس کی کاشت بروقت مکمل کرنے کی ہدایت

جمعہ 29 مئی 2020 20:08

قصور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مئی2020ء) محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو ماٹ گراس کی کاشت بروقت مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے اور کہاہے کہ چونکہ ماٹ گراس ایک زودہضم اورغذائیت سے بھرپور متعدد کٹائیاں وینے والا چارہ ہے اسلئے اس کی کاشت سے بہترنتائج حاصل کئے جاسکتے ہیں ۔

(جاری ہے)

ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ زراعت(توسیع)قصورمحمدنویدامجد نے’’اے پی پی‘‘ کو بتایا کہ عام طورپر مئی اور جون کے مہینوں میں چارے کی قلت پیداہوجاتی ہے جبکہ اس عرصہ میں چارے کی کمی کو پور اکرنے کیلئے ماٹ گراس انتہائی اہمیت کا حامل ہوتاہے جس کو نہ صرف جانوراورمویشی بے حد پسندکرتے ہیں بلکہ شاندار غذائیت کی بدولت ماٹ گراس سے دودھ اور گوشت کی پیداوارمیں بھی اضافہ ہوجاتاہے۔

انہوں نے بتایا کہ ماٹ گراس ایک ایسا پودا ہے جو سخت ترین گرمی بھی باآسانی برداشت کرنے کی صلاحیت رکھتاہے ۔انہوں نے کہا کہ اس چارے کی ایک خاصیت یہ بھی ہے کہ یہ موسم برسات میں تیزی سے پھلتا پھولتاہے‘کاشتکار ماٹ گراس کی کاشت کے متعلق مزیدرہنمائی اور معلومات کے حصول یا مشاورت کے لئے ماہرین زراعت یا فری ایگریکلچر ہیلپ لائن سے بھی رابطہ کرسکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں