قصور، کاشتکار 35 سے 55 ملی میٹر گولائی تک کے انڈے کے سائز کے برابر آلوکوبطور بیج استعمال کرنے کیلئے الگ کرلیں، محکمہ زراعت

ہفتہ 30 مئی 2020 15:41

قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مئی2020ء) محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو آلو کی درجہ بندی کی ہدایت کی ہے اور کہاہے کہ کاشتکار 35 سے 55 ملی میٹر گولائی تک کے انڈے کے سائز کے برابر آلوکوبطور بیج استعمال کرنے کیلئے الگ کرلیں۔ محکمہ زراعت کے ترجمان نے’’اے پی پی‘‘کوبتایا کہ کاشتکاروں کو بھرائی سے پہلے آلوئوں پرلگی مٹی اچھی طرح صاف کرلینی چاہئیے اور بھرائی کیلئے پٹ سن کی بوریاں بھی استعمال کرنی چاہئیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ڈھیلی بھری ہوئی بوریوں کے نرخ ہمیشہ کم لگتے ہیں اسلئے درجہ بندی کرنے پر فصل کے بہترنرخ کا حصول ممکن ہوسکتاہے۔ انہوں نے کہا کہ کٹ لگے یا رگڑ سے خراب ہونیوالے آلوئوں کی بھرائی ہمیشہ صحتمند آلوئوں سے الگ کرنی چاہئیے۔ انہوں نے کہا کہ اس کیلئے بہتر اور آسان طریقہ یہ ہے کہ آلوئوں کو زمین سے نکال کر ٹوکریوں میں بھردیاجائے اور پھر صاف زمین پرپلٹ کر آلوئوں پرلگی تمام مٹی جھاڑ دی جائے۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں