قصور، کاشتکار کمادکی فصل کو پانی کی کمی نہ آنے دیں، محکمہ زراعت

منگل 7 جولائی 2020 17:22

قصور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 جولائی2020ء) محکمہ زراعت نے کمادکے کاشتکاروں پرزوردیاہے کہ وہ کمادکی فصل کو پانی کی کمی نہ آنے دیں کیونکہ ماہ جون و جولائی کے دوران موسمی شدت کے پیش نظر پانی کی کمی کیوجہ سے کماد کی فصل بہت متاثر ہوتی ہے ۔ڈپٹی ڈائریکٹرمحکمہ زراعت(توسیع)قصورمحمدنویدامجدنے’’اے پی پی‘‘کوبتایاکہ کمادکی فصل کوسال میں اوسطاً 16مرتبہ پانی کی ضرورت ہوتی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ اگر موسمی شدت اور فصل کی ضرورت کے مطابق کمادکی فصل کو سیراب کیاجائے تو گنے کی فی ایکڑ پیداوارمیں خاطرخواہ اضافہ ہوتاہے۔ انہوں نے بتایا کہ جون و جولائی کے علاوہ مارچ‘اپریل میں تین ہفتے‘ مئی تا اگست تک ڈیڑھ سے دوہفتے‘ ستمبر سے اکتوبر تک فی ہفتہ اورنومبر سے فروری تک 5سی7ہفتے تک پانی دینانہایت ضروری ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کھاد ڈالنے کے بعد آبپاشی کی اشدضرورت ہوتی ہے تاکہ اس کے بہترین فوائد اور مطلوبہ مقاصدحاصل کئے جاسکیں۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں