قصور، کاشتکاروں کو مونگ کی کاشت 15جولائی تک مکمل کرنے کی ہدایت

منگل 7 جولائی 2020 17:25

قصور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 جولائی2020ء) محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کومونگ و ماش کی کاشت اگلے ہفتہ کے دوران اور مونگ کی کاشت 15جولائی تک مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے اور کہاہے کہ بارانی علاقوں میں مونگ اور ماش کی کاشت مون سون کی پہلی بارش کے بعد زمین وترآنے پر شروع کی جاتی ہے اور انہیں جولائی کے وسط تک کاشت کرلیاجاتاہے تاہم اگر کوئی ناگزیر وجہ ہوتو اس کی کاشت جولائی کے آخرتک بھی مکمل کی جاسکتی ہے لیکن اس صورت میں پیداوار میں کمی کاخدشہ ہوتاہے نیز زیادہ بارش والے علاقوں میں مونگ و ماش کی کاشت قدر پچھیت سے کرنے کے بہترنتائج حاصل ہوتے ہیں۔

(جاری ہے)

ترجمان محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کے نام پیغام میں کہا کہ مونگ اور ماش کی شاندار پیداوار حاصل کرنے کے لئے پودوں کی تعداد تقریباً ایک لاکھ35ہزار سے ایک لاکھ 70ہزار فی ایکڑ ہونی چاہئیے جبکہ مذکورہ تعداد پوری کرنے کیلئے فی ایکڑ 8سے 10کلوگرام منظور شدہ اقسام کا صحتمندبیج کافی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بیج خالص‘آلائشوں سے پاک‘ صاف ستھرا اورصحتمندہوناچاہئیے۔انہوں نے کہا کہ اگر بیج ٹوٹا یاکیڑا وغیرہ لگاہواہوتو کاشت سے پہلے اس کی شرح روئیدگی معلوم کرکے اس کے مطابق شرح کا تعین کرلیناچاہئیے تاکہ پودوں کی تعدادمیں کمی بیشی سے پیداو ار متاثرنہ ہوسکے۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں