قصور، بیرکومختلف بیماریوں سے بچانے کے لئے کاشتکاروں کو پھپھوندکش زہرکے استعمال کی ہدایت

بدھ 8 جولائی 2020 15:20

قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 جولائی2020ء) محکمہ زراعت نے بیرکومختلف بیماریوں سے بچانے کے لئے کاشتکاروں کو پھپھوندکش زہرکے استعمال کی ہدایت کی ہے اورکہاگیاہے کہ کاشتکا روباغبان بیرکی فصل پر نظررکھیں اور جونہی اس پر کسی بیماری کا حملہ ظاہرہوتو ماہرین زراعت کی مددسے بروقت پھپھوندکش زہرکا استعمال کیاجائے تاکہ بیرکے پھل کو زیادہ نقصان سے بچایاجا سکے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی ڈائریکٹرمحکمہ زراعت(توسیع)قصورمحمدنویدامجدنے’’اے پی پی‘‘کوبتایاکہ اس ضمن میں باغوں میں گلی سڑی کھادڈالنے کے بھی موثرنتائج حاصل ہوسکے ہیں ‘اگر بیرکے چھوٹے پودے کو 20کلو گرام اور بڑے پودے کو 40کلوگرام فی پوداکھادڈالی جائے تو پودے کوکئی بیماریوں سے محفوظ رکھاجاسکتاہے۔ انہوں نے بتایا کہ بیرکے پتوں پر کیڑے کے حملے سے کالے رنگ کے نشان نمودار ہوناشروع ہوجاتے ہیں جس سے پھل کی شکل خراب ہوجاتی ہے اور بیرگلنا سڑنا شروع ہوجاتاہے۔

انہوں نے بتایا کہ اس ضمن میں کسی غفلت یا کوتاہی کامظاہرہ نہ کیاجائے اورجونہی کسی بیماری کی علامات ظاہرہوں تو فوری طورپر ماہرین زراعت یا محکمہ زراعت کے فیلڈسٹاف سے رابطہ کرکے ان کی رہنمائی اور مشاورت پر عملدرآمدیقینی بنایاجائے۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں