قصور، کپاس کی بہترپیداوار کیلئے فصل کو رس چوسنے والے کیڑوں کے حملہ سے محفوظ رکھنے کی ہدایت

بدھ 8 جولائی 2020 15:20

قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 جولائی2020ء) کپاس کے کاشتکاروں کو فی ایکڑ بہترپیداوار کے حصول کیلئے فصل کو رس چوسنے والے کیڑوں کے حملہ سے محفوظ رکھنے کی ہدایت کی ہے اور کہا گیاہے کہ کاشتکار اس ضمن میں کسی غفلت یا کوتاہی کامظاہرہ نہ کریں اور اگرکسی جگہ پر مذکورہ کیڑوں کے حملے کی علامات ظاہرہوں تو فوری طورپر ماہرین زراعت یامحکمہ زراعت کے فیلڈ سٹاف کی مشاورت سے مناسب زہروں کا سپرے یقینی بنائیں۔

(جاری ہے)

ڈپٹی ڈائریکٹرمحکمہ زراعت(توسیع)قصورمحمدنویدامجدنے’’اے پی پی‘‘کوبتایا کہ تھرپس کی مادہ نرم پتوں اور شاخوں پر گروہ کی شکل میں انڈے دیتی ہے جبکہ تھرپس کے بالغ اور بچے دونوں پتوں کورگڑکررس چوستے ہیں جس سے پتوں کی نچلی سطح چاندی کی طرح سفیدچمکدار ہوجاتی ہے اور کپاس کے چھوٹے پودوں کے پتے رس چوسنے کی وجہ سے کچومڑ ہوجاتے اورپیالہ نماشکل اختیار کرلیتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ تھرپس کے تدارک کے لئے کسّی‘کھرپہ‘ کسولہ یا ہل کی مدد سے گوڈی کریں تاکہ زیرزمین انڈوں سے بچے نکل کر تلف ہوجائیں نیز کاشتکار فصل کی ہلکی آبپاشی کریں۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں