قصور، گہری کھیلیوں میں کمادکی کاشت سے پانی کی50فیصد بچت کے ساتھ شاندار پیداوار حاصل کی جاسکتی ہے، ماہرین زراعت

بدھ 23 ستمبر 2020 16:58

قصور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 ستمبر2020ء) ماہرین زراعت نے کہا ہے کہ گہری کھیلیوں میں کمادکی کاشت سے پانی کی50فیصد تک بچت اور شاندار پیداوار حاصل کی جاسکتی ہے لہذا کاشتکار گہری کھیلیوں میں کماد کی ستمبرکاشت کاعمل یقینی بنائیں اور کھیلیوںمیں پہلے فاسفورسی اورپوٹاش کی کھادڈال کر سیاڑیوں میںسموں کی 2لائنیں آٹھ سے نوانچ کے فاصلے پر اس طرح لگائیں کہ سموں کے سرے آپس میں ملے ہوئے ہوں اور بعدازاں انہیں مٹی کی ہلکی تہہ سے ڈھانپ دیاجائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے ’’اے پی پی‘‘کوبتایا کہ کاشتکار ستمبر کاشتہ کمادکو مناسب وقفہ پر پانی لگائیں ور جب کھیلیاں خشک ہوجائیں تو اسے فصل کے اگنے تک حسب ضرورت آبپاشی کی سہولت فراہم کی جاتی رہے تاکہ کماد کی اچھی پیداوار حاصل ہوسکے۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں