قصور، انار کے پودوں پر ضرررساں کیڑوں کے حملے کی علامات ظاہر ہوتے ہی حفاظتی و تدارکی اقدامات کیئے جائیں، زرعی ماہرین

بدھ 23 ستمبر 2020 16:58

قصور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 ستمبر2020ء) زرعی ماہرین نے کہا ہے کہ چونکہ موجودہ موسم میں انار کے پودوں پر انارکی تتلی‘ سکیلز‘ سفیدمکھی ‘پھل کی مکھی اور دیگر ضرررساں کیڑوں کے حملے کا خدشہ رہتاہے لہذاکاشتکار اورباغبان ضرررساں کیڑوں پرخصوصی توجہ رکھیں اور کسی بھی قسم کے حملہ کی علامات ظاہرہوتے ہی فوری طورپر تدار کی وحفاظتی اقدامات کو یقینی بنایاجائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ سکیلزاور سفیدمکھی پتوں سے رس چوس کر فصل کوکمزور کرنے کیساتھ ساتھ اپنے جسم سے فاسدمادے خارج کرتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ سکیلزاور سفیدمکھی کے کیمیائی تدارک کے لئے باغبان کا رگو سلفان 20ای سی کی اڑھائی ملی لیٹرمقدار فی لیٹرپانی میں حل کرکے سپرے کریں۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں