کاشتکار مونگ ماش کی بیماریوں اورکیڑے مکوڑوں کے فوری تدارک کیلئے مناسب حکمت عملی اپنائیں ،ترجمان محکمہ زراعت

بدھ 21 اکتوبر 2020 15:52

قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اکتوبر2020ء) : ترجمان محکمہ زراعت نے کہاہے کہ کاشتکار مونگ ماش کی بیماریوں اورکیڑے مکوڑوں کے فوری تدارک کیلئے مناسب حکمت عملی اپنائیں تاکہ فصل کو نقصان کی معاشی حد سے بچایاجاسکے۔

(جاری ہے)

انہوں نے’’اے پی پی‘‘کو بتایا کہ مونگ ماش کی اچھی پیداوار کیلئے جڑی بوٹیوں کی بروقت تلفی بھی نہایت ضروری ہے ‘مونگ ماش کی فصل کو تین پانی درکار ہوتے ہیں لہذاپہلا پانی اگا? کے 3سے 4ہفتے بعد‘دوسرا پانی پھول نکلنے پر‘تیسرا پانی پھلیاں نکلنے پر دیاجائے۔انہوں نے بتایا کہ اگر اس دوران بارش ہوجائے تو فصل کی ضرورت کے مطابق اس کی آبپاشی کی جائے نیز اگر بارش کا زائدپانی کھیت میں جمع ہوجائے تو اس کے نکاس کا بھی فوری انتظام کرناچاہئیے۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں