بھنڈی کی فصل کو نقصان دہ کیڑوں سے محفوظ رکھنے کےلئے حفاظتی اقدامات کی ہدایت

پیر 23 نومبر 2020 14:54

قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 نومبر2020ء) ماہرین زراعت نے کاشتکاروں کو بھنڈی کی فصل کو نقصان دہ کیڑوں سے محفوظ رکھنے کےلئے حفاظتی اقدامات کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ کاشتکار اورگھریلو پیمانے پربھنڈی کی پچھیتی فصل کاشت کرنے والے عوام الناس بھنڈی کی فصل کوموسم سرماکے ابتدائی ایام کے باعث کپاس کی دھبے دار سنڈی سے بچانے کے لئے بروقت تدارکی تدابیر پرعملدرآمدکریں تاکہ فصل کو نقصان سے بچایاجاسکے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایاکہ کپاس کی دھبے دار سنڈی بھنڈی کی فصل پر پھل لگتے ہی اس میں سوراخ کرکے اندرداخل ہوجاتی ہے جس سے پھل کا نااوربیکارہوجاتاہے۔ انہوں نے کہا کہ مذکورہ سنڈی کے تدارک کے لئے متاثرہ پھل کو توڑکر زمین میں دبادیناچاہئیے۔ انہوں نے کہا کہ چست تیلا بھنڈی کے پتوں سے رس چوس کر اسے بھی متاثرکرسکتاہے۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں