پھول گوبھی کو نقصان رساں کیڑوں سے محفوظ رکھنے کے لئے حفاظتی اقدامات کی ہدایت

پیر 23 نومبر 2020 14:55

قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 نومبر2020ء) محکمہ زرعت نے کاشتکاروں کو پھول گوبھی کو نقصان رساں کیڑوں سے محفوظ رکھنے کے لئے حفاظتی اقدامات کی ہدایت کی ہے اور کہا گیاہے کہ کاشتکار پھول گوبھی کو ضرررساں کیڑوں سے بچانے کے لئے فوری اقدامات یقینی بنائیں کیونکہ گوبھی کی تیتری‘ گوبھی کی کبڑی سنڈی‘ ڈائمنڈ بیکڈماتھ کی سنڈیاں پتوں کو کھاکر چھلنی کردیتی ہیں جس کی وجہ سے پودا خوراک نہ بننے کے باعث کمزور ہوتاچلاجاتاہے اور اس سے پیداوار بھی متاثرہوتی ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہارڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ زراعت(توسیع)قصور محمد نوید امجد نے دوران ملاقات”اے پی پی“کو بتایاکہ پھول گوبھی کے کاشتکاروں اور اس کے گھریلو پیمانے پر کاشتہ عوام کو چاہئیے کہ وہ بہتر پیداوار کے حصول کے لئے فصل کی مناسب دیکھ بھال کریں اورجونہی کسی کیڑے کاحملہ محسوس ہوتو محکمہ زرعت کے عملہ سے فوری مشاورت کرتے ہوئے مناسب زہرکا سپرے کیاجائے۔ انہوں نے کہا کہ کاشتکاروں کو چاہئیے کہ وہ ضرررساں کیڑوں کے انسداد کے لئے کھیت اوروٹوں سے جڑی بوٹیاں تلف کردیں۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں