سورج مکھی کی کٹائی بارے اہم ہدایات جاری

منگل 11 مئی 2021 14:42

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 مئی2021ء)ترجمان محکمہ زراعت نے کہا کہ اکثرمقامات پر سورج مکھی کی فصل اس وقت اپنی بڑھوتری کے تمام مراحل طے کرکے کٹائی کے لئے تیار ہوگئی ہے کیونکہ سورج مکھی 120 سے 130دنوں میں تیار ہونے والی ایک حساس فصل ہے تاہم فصل کے پکنے کا انحصار اس کی قسم اورموسم پرہوتاہے لیکن فصل کو برداشت کرنے سے پہلے کچھ علامات کاخیال ضروری ہے جیسا کہ پھول کی پشت سنہرے رنگ کی ہونی چاہیے ، پھول کی زردپتیاں خشک ہوکر گرجائیں،  سبزپتوں کا آدھا حصہ گرجائے اوربیج میں دودھیا پن ختم ہوجائے تو فصل برداشت کے لئے تیار ہوتی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ کاشتکار سورج مکھی کی برداشت کا عمل بڑی محنت اور احتیاط سے کریں کیونکہ اس عمل میں چھوٹی سی کوتاہی پیداوارکو بری طرح متاثر کرسکتی ہے ۔انہوں نے بتایا کہ سورج مکھی کی فصل کے پھولوں کو درانتی سے کاٹ لیں اور دو سے تین دن تک زمین سے ایک فٹ اونچے بنائے گئے چبوتروں پرپھیلادیں اس کے بعدتھریشر سے گہائی کریں۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں