قصور،کمادصوبہ پنجاب کی اہم فصل ہے،ماہرین زراعت

جمعہ 11 جون 2021 15:21

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جون2021ء) ماہرین زراعت نے کہا ہے کہ گھوڑامکھی' سفید مکھی' مائٹس 'سیاہ بگ رس چوسنے والے کیڑے ارلی شوٹ بورر جڑ' تنے'چوٹی کے گڑئوویں اوار گرداسپوری گڑئوویں کمادکی فصل کیلئے نقصان کا باعث بنتے ہیں لہذاکاشتکار ماہرین زراعت کی مشاورت سے ان کا بروقت تدارک یقینی بنائیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ کمادصوبہ پنجاب کی اہم فصل ہے جسے کاشتکاروںکی معاشی بہبودمیں بڑی اہمیت حاصل ہے ۔

انہو ں نے کہا کہ سیاہ بگ کمادکی مونڈھی فصل میں زیادہ نقصان کا باعث بنتی ہے اور رواں سال چندایک جگہوں پر مئی میں اس کیڑے کا حملہ فصل کی ابتدائی بڑھوتری کے دوران نوٹ کیاگیاہے جس کے بالغ اوربچے پتوں کے غلاف کے اندر رہ کر رس چوس کر فصل کوکمزورکردیتے ہیں جس سے فصل کی رنگت زردہوجاتی ہے نیز اگر اس کیڑے کا بروقت تدارک نہ کیاجائے تویہ فصل کو کافی نقصان پہنچاسکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں