کٹ فلاورزکی بہتر پیداوارکے حصول کیلئے اہم ہدایات جاری

ہفتہ 23 اکتوبر 2021 15:02

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2021ء) زرعی ماہرین نے کاشتکاروں کو کٹ فلاورزکی بہتر پیداوارکے حصول کے لئے پودوں کو تین فٹ کی کیاریوں میں سیدھی قطاروں میں کاشت کرنے کی ہدایت کی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ پاکستان میں اس وقت 9ہزار ایکڑ سے زائدرقبہ پر پھولوں کی کاشت کی جارہی ہے اور پھولوں کا استعمال دن بدن بڑھنے سے کٹ فلاورز کا شعبہ ایک صنعت کی صورت اختیار کر تاجارہاہے اور اس وقت کٹ فلاورز کی خریدوفروخت 26ہزار ٹن سالانہ تک پہنچ چکی ہے جس میں بتدریج اضافہ ہورہاہے۔ انہوں نے بتایا کہ کٹ فلاورز کی کاشت کے لئے ایسی زرخیز میرا زمین کا انتخاب کیاجائے جہاں روشنی کا مناسب انتظام ہو۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں