جڑی بوٹیوں کی تلفی کے لئے اچھی طرح نکلی ہوئی دھوپ میں سپرے کی ہدایت

ہفتہ 23 اکتوبر 2021 15:04

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2021ء) ماہرین زراعت نے کاشتکاروں کو اپنی فصلات سے جڑی بوٹیوں کی تلفی کے لئے اچھی طرح نکلی ہوئی دھوپ میں سپرے کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ کاشتکار تیزہوا،  دھند یابادلوں کی صورت میں سپرے کرنے سے اجتناب کریں کیونکہ اس طرح جہاں سپرے کے اثرات زائل ہونے کا خدشہ ہوتاہے وہیں کاشتکاروں کو بھاری مالی نقصان کا سامنابھی کرنا پڑسکتاہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کاشتکاروں کو ہدایت کی کہ وہ گندم کی کاشت کا عمل بھی بروقت مکمل کرلیں اور جڑی بوٹیوں کی تلفی کی جانب خصوصی توجہ مبذول کریں۔ انہوں نے کہا کہ جڑی بوٹیاں جہاں پانی‘کھادوں‘سپرے کا نقصان کرتی ہیں وہیں اس سے فصل کی پیداواری شرح بھی40فیصد کم ہوجاتی ہے۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں