قصور،ڈرپ اریگیشن کا نظام زرعی شعبہ میں انقلاب لاسکتاہے، ڈپٹی ڈائریکٹر ایگریکلچراصلاح آبپاشی

جمعرات 28 اکتوبر 2021 13:13

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اکتوبر2021ء) ڈرپ اریگیشن کا نظام زرعی شعبہ میں انقلاب لاسکتاہے جبکہ کاشتکاروں میں پانی کی اہمیت اجاگرکرکے زرعی پیداوار میں نمایاں اضافہ بھی ممکن ہے۔  ان خیالات کا اظہارڈپٹی ڈائریکٹر ایگریکلچراصلاح آبپاشی قصور رانا تجمل حسین نے ”اے پی پی“ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ موجودہ حالات میں جب پانی کی شدید قلت کا سامناہے کاشتکاروں میں پانی کی اہمیت و افادیت سے انکار ممکن نہیں نیز کھیتوں کو مطلوبہ مقدار میں بروقت پانی کی فراہمی کے ذریعے زرعی اجناس کی پیداوارمیں نمایاں اضافہ کرکے سرسبز زرعی انقلاب کا راستہ ہموار کیا جاسکتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ڈرپ اریگیشن کا نظام نہایت فعال اور زراعت و کسان دوست ہے جس سے بلندی پرواقع قطعات اراضی کو ضرورت کے مطابق پانی دیاجاتاہے اور اس انداز سے بنجراراضی کو لہلہاتی فصلات میں بھی بدلنا ممکن ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پختہ کھال جہاں پانی کے ضیاع کو روکنے کا پیش خیمہ ثابت ہوسکتے ہیں وہیں زرعی ترقی کیلئے ان کا کردار کھیتوں کو وافر مقدارمیں پانی کی فراہمی کے ضمن میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتاہے۔ انہوں نے کہا کہ پختہ کھالوں کے ذریعے پانی کی ترسیل میں بھرپورمددملتی ہے۔

متعلقہ عنوان :

قصور شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments