قصور،جیٹروفاکی کاشت سے پاکستانی معیشت میں انقلاب لایاجاسکتاہے، ماہرین زراعت

جمعرات 28 اکتوبر 2021 13:14

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اکتوبر2021ء) ماہرین زراعت نے کہا ہے کہ جیٹروفاکی کاشت سے پاکستانی معیشت میں انقلاب لایاجاسکتاہے اس کے بیج میں تیل کا تناسب 50فیصد تک جبکہ پھول کو بطور ڈی زل بھی استعما ل کیاجاسکتاہے۔ انہوں نے بتایا کہ جیٹروفا ایک جھاڑی نماپوداہے جس کی خصوصیت یہ ہے کہ اسے کسی بھی طرح کی زمین میں کاشت کیاجاسکتاہے یہ پودا 10فٹ اونچا اور اس کی عمر 58 سال تک ہوتی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جیٹروفاکے بیج میں 50فیصد تک تیل کا تناسب پایاجاتاہے۔ علاوہ ازیں اس کے پھل و پھول کو بطور ڈیزل بھی استعمال کیاجاسکتاہے۔ انہوں نے کہا کہ اس میں موجود بائیو ڈیزل کو کسی کیمیائی عمل کے بغیر ٹریکٹر‘پٹیرانجن یا دیگر زرعی مشینری کے استعما ل میں لاکر اضافی مالی اخراجات سے نجات حاصل کی جاسکتی ہے جبکہ پودے کے دیگر بچ جانے والے میٹریل کوکھاد کے طورپر استعمال میں لایاجاسکتاہے۔ انہوں نے کہا کہ جیٹروفا کی کاشت اور اہمیت کو اجاگرکرنے کیلئے اقدامات کی ضرورت ہے۔

متعلقہ عنوان :

قصور شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments