قصور، کاشتکاروں کو زہرپاشی کوموثربنانے کیلئے خصوصی ہدایات جاری

منگل 7 دسمبر 2021 12:21

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 دسمبر2021ء) محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو زہرپاشی کوموثربنانے کیلئے خصوصی ہدایات جاری کی ہیں۔ ماہرین زراعت نے کہا کہ جدید تقاضوں کے مطابق سپرے سے ہی کرم کش ادویات موثر ثابت ہوسکتی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ ماہرین کی رائے کومدنظررکھے بغیر سپرے کرنے سے کرم کش ادویات کا 50فیصد حصہ ضائع ہوجاتاہے جبکہ زہرپاشی صحیح آلات اور صحیح طریقوں سے نہ کرنے سے کسان کو بھاری نقصان پہنچ سکتاہے لہذاکاشتکار ہاتھ یا انجن کی طاقت سے چلنے والے نیپ سک سپریئرکو اس طرح استعمال کریں کہ فصل کے اوپر اوراطراف سے دوائی موثر طریقہ سے پتوں تک پہنچ سکے۔

انہوں نے کہا کہ خیال رہے کہ ڈنڈی یعنی لانس پرنوزل تقریباً 45 درجہ کے زاویہ پرلگی ہوئی ہو اور ایک وقت میں صرف ایک قطارپر سپرے کریں۔ انہوں نے کہا کہ کاشتکار کرم کش ادویات کے سپرے کیلئے بالاکون نوز ل او ر جڑی بوٹی کے اگاؤسے پہلے ختم کرنے کیلئے فلڈ جیٹ اورجڑی بوٹیوں کو اگاؤکے بعد ختم کرنے کیلئے فلیٹ فین نوزل استعمال کریں۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں