قصور، گندم سمیت دیگر فصلات میں موجود جڑی بوٹیاں فصل کی پیداواری صلاحیت کوبری طرح متاثر کرتی ہیں،ڈپٹی ڈائریکٹرمحکمہ زراعت

منگل 7 دسمبر 2021 12:22

قصور،  گندم سمیت دیگر فصلات میں موجود جڑی بوٹیاں فصل کی پیداواری صلاحیت کوبری طرح متاثر کرتی ہیں،ڈپٹی ڈائریکٹرمحکمہ زراعت
قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 دسمبر2021ء) گندم سمیت دیگر فصلات میں موجود جڑی بوٹیاں فصل کی پیداواری صلاحیت کوبری طرح متاثر کرتی ہیں جس کے باعث فی ایکڑ پیداوار میں بھی کمی کا سامنا کرنا پڑسکتاہے اسلئے کاشتکارجڑی بوٹیوں کی تلفی کو بروقت یقینی بنائیں اورجڑی بوٹیاں ختم کرنے کے لئے داب کا طریقہ استعمال کریں کیونکہ یہ طریقہ انتہائی آسان ترین‘ سب سے سستا اور موثرہے تاہم جڑی بوٹیوں کو بار ہیرو‘گوڈی اور دیگرکیمیائی طریقوں سے بھی ختم کرکے گندم کی پیداوار میں 14 سے42فیصد تک اضافہ یقینی بنایاجاسکتاہے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی ڈائریکٹرمحکمہ زراعت (توسیع)قصورمحمد اکرم طاہرنے ”اے پی پی“کوبتایا کہ بارہیروطریقہ بوائی کے بعد بارش کے بعد زمین کے وترحالت میں آنے پر اختیارکیاجاناچاہئیے کیونکہ دوھری بار ہیروچلانے سے جنگلی جئی اور دمبی سٹی جیسی جڑی بوٹیاں تلف ہوجاتی ہیں اور گوڈی کا عمل جڑی بوٹیوں کی تلفی کے علاوہ فصل کی نشوونما کے لئے بھی مفید ہے۔ انہوں نے کہاکہ جڑی بوٹیوں کوآغازہی میں ختم کرنے کے لئے پودوں کے صحیح اگاؤ کے بعدکھرپے یا کسولے کے ذریعے گوڈی کرکے کھیت کو جڑی بوٹیوں سے پاک کیاجاسکتاہے۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں