قصور،کاشتکار پھول گوبھی کو ضرررساں کیڑوں سے بچانے کیلئے فوری اقدامات یقینی بنائیں، ماہرین زراعت

منگل 7 دسمبر 2021 12:33

قصور،کاشتکار پھول گوبھی کو ضرررساں کیڑوں سے بچانے کیلئے فوری اقدامات یقینی بنائیں، ماہرین زراعت
قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 دسمبر2021ء) کاشتکار پھول گوبھی کو ضرررساں کیڑوں سے بچانے کیلئے فوری اقدامات یقینی بنائیں کیونکہ گوبھی کی تیتری‘ گوبھی کی کبڑی سنڈی‘ ڈائمنڈ بیکڈماتھ کی سنڈیاں پتوں کو کھاکر چھلنی کردیتی ہے جس کی وجہ سے پودا خوراک نہ بننے کے باعث کمزور ہوتاچلاجاتاہے اوراس سے پیداواربھی متاثر ہوتی ہے۔

(جاری ہے)

ماہرین زراعت نے بتایا کہ پھول گوبھی کے کاشتکاروں اور اسکے گھریلو پیمانے پر کاشتہ عوام کو چاہئیے کہ وہ بہترپیداوار کے حصول کیلئے فصل کی مناسب دیکھ بھال کریں اور جونہی کسی کیڑے کا حملہ محسوس ہو محکمہ زراعت کے عملہ سے فوری مشاورت کرتے ہوئے مناسب زہرکا سپرے کیاجائے۔

انہوں نے کہا کہ کاشتکار وں کو چاہئیے کہ وہ ضرررساں کیڑوں کے انسداد کیلئے کھیت اور وٹوں سے جڑی بوٹیاں تلف کردیں۔انہوں نے کہا کہ مزیدمعلومات کیلئے محکمہ زراعت کی فری ہیلپ لائن سے بھی استفادہ کیاجاسکتاہے۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں