موجودہ موسمی حالات کے پیش نظر آم کے باغبانوں کے لئے خصوصی سفارشات پرعملدرآمدکی ہدایت

اتوار 22 مئی 2022 14:30

قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2022ء) محکمہ زراعت نے موجودہ موسمی حالات کے پیش نظر آم کے باغبانوں کے لئے خصوصی سفارشات پرعملدرآمدکی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ چونکہ موسمی صورتحال کے باعث آم پر پھول نکلنے اور پھل بننے کا عمل متاثر ہواہے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی ڈائریکٹرمحکمہ زراعت (توسیع)قصور محمداکرم طاہرنے کاشتکاروں کے نام پیغام میں کہا کہ آم کے ایسے پودے جن پر پھول آچکے ہیں اور پھل بن چکاہو ان کو نائٹروجنی کھادبالکل نہ دی جائے البتہ پوٹاش والی کھاد اگر پھل کی برداشت کے بعد نہیں ڈالی گئی تو اس وقت ڈالی جاسکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگرتجزیاتی رپورٹ کے مطابق عناصر صغیرہ‘بوران پازنک کی کمی موجودہوتو بور ان کی کمی کو پورا کرنے کے لئے یورک ایسڈ بحساب 70سے 80گرام فی 100لیٹر پانی میں جبکہ زنک کی کمی کو پورا کرنے کے لئے زنک سلفیٹ بحساب 200 گرام فی 100لٹرپانی میں ملاکر اس کا سپرے کرنا چاہیے۔\378

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں