مونگ کی فصل خریف کی کاشت وسط جون سے قبل مکمل کرکے بہترین پیداوار حاصل کی جاسکتی ہے ، ماہرین زراعت

اتوار 22 مئی 2022 14:30

قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2022ء) ماہرین زراعت نے کہا کہ مونگ کی فصل خریف کی کاشت وسط جون سے قبل مکمل کرکے بہترین پیداوار حاصل کی جاسکتی ہے لہذا کاشتکار بروقت مونگ کی فصل خریف کی کاشت یقینی بنائیں۔انہوں نے بتایا کہ دال مونگ کا شکار موسم خریف کی اہم فصلات میں ہوتاہے جس میں 20سے 25فیصد تک پروٹین ہوتی ہے جو انسانی غذا کے ساتھ ساتھ اس کے جسم کا اہم جزو بھی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مونگ کے پودوں کی جڑوں میں پائے جانے والے جراثیم منکے بناکر ہوا سے نائٹروجن حاصل کرتے ہیں اور پودوں کو خوراک کی فراہمی کا باعث بھی بنتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پودے کی جڑیں گلنے سڑنے کے بعد زمین کی زرخیزی میں اضافہ کرتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ کاشتکار آبپاش علاقوں میں ریتلی میرازمین پرمونگ کی فصل کاشت کرکے بہترین مالی منافع حاصل کرسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مونگ کو تروترحالت میں ڈرل کے ساتھ ایک فٹ کے فاصلے پر قطاروں میں جبکہ بارش والے علاقوں میں پٹڑیوں پرکاشت کیاجاسکتاہے۔\378

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں