کاشتکارمکئی کے پھول آنے سے دانہ بننے تک مکئی کی فصل کو پانی کی کمی نہ آنے دیں ، محکمہ زراعت

منگل 24 مئی 2022 14:00

قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2022ء) محکمہ زراعت نے بہاریہ مکئی کے کاشتکاروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ مکئی کے پھول آنے سے دانہ بننے تک مکئی کی فصل کو پانی کی کمی نہ آنے دیں کیونکہ اس سے فصل متاثر ہونے کا خدشہ ہوسکتاہے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ زراعت(توسیع)قصورمحمداکرم طاہر نے”اے پی پی“کو بتایا کہ بہاریہ مکئی پرکونپل کی مکھی اور مکئی کے گڑوؤں کا حملہ بھی ہوسکتھاہے لہذا اگربہاریہ مکئی کی فصل پرکسی قسم کی بیمار کا حملہ ظاہرہو تو فوری طور پر اس کے انسداد کیلئے تدار کی اقدامات یقینی بنائیں۔

انہوں نے بتایا کہ بہاریہ مکئی کی اگلی فصل کی بوائی کیلئے خالص اور معیاری بیج تیار کرنا چاہئیے اس کیلئے ضروری ہے کہ بیج خالص قسم کا ہو۔انہوں نے کہا کہ تندرست اور جڑی بوٹیوں سے پاک بیج بہترین فصل دینے کا ضامن ہوسکتاہے۔انہوں نے کہا کہ محکمہ زراعت کے فیلڈسٹاف کی مشاورت اور سفارش سے اگلی فصل کے لئے مکئی کا بیج تیار کیاجائے۔\378

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں