کاشتکاروں کو کھیرے کی پچھیتی فصل کی کاشت بروقت مکمل کرنے کی ہدایت

ہفتہ 13 اگست 2022 16:30

قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اگست2022ء) محکمہ زراعت پنجاب نے کاشتکاروں کو کھیرے کی پچھیتی فصل کی کاشت بروقت مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے اور کہاہے کہ کاشتکار اچھی فصل حاصل کرنے کے لئے ایک کلوگرام فی ایکڑ کے حساب سے صحتمند بیج کاشت کریں۔

(جاری ہے)

ترجمان محکمہ زراعت نے ”اے پی پی“کوبتایا کہ کاشتکاروں کو زمین کی زرخیزی کا خاص خیال رکھنے کے ساتھ ساتھ نامیاتی مادہ کی مقدارمیں مناسب اضافہ کے لئے فصل کاشت کرنے سے قبل کھیت میں 10 سے 12ٹن فی ایکڑ کے حساب سے گوبرکی گلی سڑی کھاد ڈالنے کے بعد ایک دفعہ مٹی پلٹنے کا ہل ضرورچلانا چاہیے تاکہ کھادزمین میں اچھی طرح مل جائے۔ انہوں نے کہا کہ کاشتکار کھیت کو ہموار کرنے کے بعد کیاریوں میں تقسیم کرتے ہوئے رانی کرلیں۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں