کاشتکاروں کو چست تیلے سے بچاؤ کے لئے احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کی ہدایت

اتوار 14 اگست 2022 11:30

قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اگست2022ء) ترجمان محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو چست تیلے سے بچاؤ کے لئے احتیاطی تدابیر پر عمل اور کنٹرول کے لئے ہالوکون کے استعمال کی ہدایت کی ہے اورکہاہے کہ حالیہ بارشوں کی وجہ سے چست تیلے کی افزائش کے لئے موسم انتہائی سازگار ہوگیاہے کیونکہ ہوامیں زیادہ نمی اور گرم موسمی حالات میں اس کیڑے کی افزائش تیزی سے ہوتی ہے اور جیسڈ کے لئے موزوں درجہ حرارت 35-40سینٹی گریڈ اور ہوا میں نمی کا تناسب 70فیصد ہے اس لئے یہ کیڑارواں ماہ میں کپاس پر حملہ آور ہوتاہے۔\378

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں