بجلی چوری کسی صورت معاف نہیں کی جائیگی، محمد نعمان غنی

پیر 9 اکتوبر 2017 11:32

قصور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اکتوبر2017ء) بجلی چوری کسی صورت معاف نہیں کی جائیگی‘ لیسکوپھولنگر ڈویژن میں ہونیوالی بجلی چوری پر کافی حد تک قابوپالیا گیاہے‘ صارفین کو چاہئے کہ اپنے واجبات جلدازجلد اداکریں ورنہ انکے خلاف قانونی کارروائی کی جائیگی۔ ان خیالات کا اظہار ڈپٹی مینجر آپریشن لیسکوپھولنگر ڈویژن محمد نعمان غنی نے ایکسین آفس میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے لیسکوملازمین سے کہا کہ وہ بجلی چوری کی روک تھام کیلئے زیادہ سے زیادہ دلجمعی سے کام کریںاور کسی بھی اہلکار کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی۔ انہوں نے کہاکہ پھولنگر ڈویژن کی تمام سب ڈویژنوں کے اسسٹنٹ مینجرز اپنے سینئرعملہ کے ذریعے عادی بجلی چوروں کیخلاف زیادہ سے زیادہ مقدمات درج کرائیں اوربجلی کے بلوں کے بقایاجات کی بروقت ادائیگی کو یقینی بنائیں۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں