متعددآبوہواکریلے کی کاشت کیلئے ضروری ہے، زرعی ماہرین

جمعہ 17 نومبر 2017 13:14

قصور۔17 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 نومبر2017ء)زرعی ما ہرین کے مطابق متعددآبوہواکریلے کی کاشت کیلئے ضروری ہے اسکے بیج کے آگائو کیلئے 25.30ڈگری سینٹی گریڈدرجہ حرارت کی ضرورت ہوتی ہے۔کریلے کی کاشت کیلئے زرخیز میراں زمین جس کی تیزابی خاصیت7یا اس سے کم ہوں جس زمین میں پانی کا نکاس اچھا ہووہ بہترین ہے۔

(جاری ہے)

ما ہرین نے ید بتا یا ہے کہ زمین میں نامیاتی مادہ کی مقدارمیں مناسب اضافہ کیلئے فصل کا شت کرنے کیلئے کم ازکم ایک ماہ قبل 10تا 12ٹن فی ایکڑ کے حساب سے گوبرکی گلی سڑی کھاد ڈال کر ہل چلا ئیں تاکہ زمین زیادہ گہرائی تک نرم ہوسکے‘کھیت کو ہموار کرکے کیاروں میں تقسیم کرلیں اورروانی کردیں، وترآنے پر دویاتین بار سہوگا چلاکر زمین کو اچھی طرح نرم اور بھرا بھرا کرلیں ‘محکمہ کی سفارش کردہ اقسام کو ترجیح دیں‘کریلے کی کاشت وسط فروری سے اپریل تک کی جاتی ہے یہ مئی سے ستمبر تک پھل دیتاہے ‘پھپیتی فصل جون ‘جولائی میں کاشت کی جاتی ہے اس فصل کا پھل عموماً اگست سے نومبرتک حاصل ہوتاہے لہذا انہوں نے کہا ہے کہ پہلی آبپاشی کاشت کے فوراً بعد کریں‘ہفتہ وار آبپاشی کرتے رہیں جبکہ موسم گرم ہوجائے تو آبپاشی چاردن کے وقفے سے کریں یا پھر ضرورت کیمطابق کریں کیونکہ کریلے کی فصل موسم گرما کی فصل ہے اسلئے اس کی آبپاشی کے سلسلہ میں غفلت نہیں برتنی چاہئیے۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں