محکمہ ایکسائز کی ٹیکس نا دہندگان کے خلاف کارروائی

بدھ 22 نومبر 2017 11:25

قصور۔22 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 نومبر2017ء)محکمہ ایکسائز قصور کا ٹیکس نا دہندگان کے خلاف آپریشن جاری ہے ، تفصیلات کے مطابق ای ٹی او رانا ارشدکی ہدایت پر ایکسائزانسپکٹرعامرمحمودبٹ نے اپنے عملہ کے ہمراہ چھانگا مانگا گول چکر کے قریب ناکہ لگاکر سابق ٹوکن ٹیکس نادہندگان اور ڈیفالٹردرجنوں ٹریکٹر‘ ٹرالے‘مزدہ ڈالے اور گاڑیوں کوقبضہ میں لے لیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پرایکسائزانسپکٹر عامرمحمودبٹ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہراس شخص کی گاڑی کو بلاامتیازبندکردیاجائیگا جوٹیکس ادا نہیں کریگا ‘ٹیکس ادا نہ کرنیوالوں کے خلاف اس وقت تک آپریشن جاری رہے گا جب تک اس لعنت کا مکمل طور پر خاتمہ نہ کرلیاجائے۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں