سپرے کے لئے غیرموزوں نوزل کا استعمال فصل کو تباہ کرنے کے مترادف ہے ،زرعی ماہرین

جمعرات 23 نومبر 2017 12:55

قصور۔23 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 نومبر2017ء)محکمہ زراعت کے ماہرین کے مطابق ناقص سپرے ‘مشینری اورصحیح طریقہ سے سپرے نہ کرنے کی وجہ سے کرم کش ادویات کا تقریباً50فیصد حصہ ضائع ہوجاتاہے جس سے نہ صرف کپاس یادوسری فصلات کی پیداواری لاگت میں اضافہ ہوتاہے بلکہ کیڑوں کی قوت مدافعت میں اضافے کے علاوہ ماحولیاتی آلودگی بھی بڑھ جاتی ہے۔

(جاری ہے)

جدیدتحقیق کیمطابق کپاس کی پیداواری لاگت کا50فیصد صرف کرم کش ادویات پر خرچ ہوتاہے جس سے یہ بات اوربھی اہم ہوجاتی ہے کہ زہرپاشی صحیح آلات سے اورصحیح طریقوں سے کی جائے۔زہرپاشی کے آلات یعنی ہینڈ سپریئرز اور ٹریکٹربوم سپریئرکا نہ صرف اچھا اور صحیح ہونا ضروری ہے بلکہ سپرے کرنے سے قبل ان کی کیلی بریشن (پیمانہ بندی)بھی ضروری ہے تاکہ ہمیں یہ پتہ چل سکے کہ ہم کون سی نوزل استعمال کرتے ہوئے کس رفتار سے چل کر کھیت میں مطلوبہ مقدار میں زہرپاشی کرسکتے ہیں۔ ترجمان محکمہ زراعت نے کہا کہ غیرموزوں نوزل کا استعمال معاشی نقصان کے علاوہ فصل کو تباہ کرنے کے مترادف ہے‘ ماہرین کے مشاہدہ میں آیا ہے کہ سپریئر کی نوزل کا اخراج مقررہ مقدارسے کہیں زیادہ ہوتاہے۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں