چھوٹے کاشتکاروں کو بلاسودقرضہ جات کی فراہمی کا سلسلہ جاری

جمعہ 24 نومبر 2017 15:52

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 نومبر2017ء)حکومت پنجاب کا 100 ارب روپے کی خطیررقم سے ساڑھے 12 ایکڑ زرعی اراضی کے مالکان ومزارعین کو بلاسودقرضوں کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے جس کے تحت صرف 10ماہ میں 1لاکھ 73ہزار سے زائد چھوٹے کاشتکاروں اور مزارعین کو بلاسودقرضہ جات فراہم کئے جاچکے ہیں۔ تفصیلات کی مطابق موسم خریف کیلئے 40,000روپے اور موسم ربیع کیلئے 25,000روپے فی ایکڑ تک کے قرضہ جات فراہم کئے جارہے ہیں۔

(جاری ہے)

بے زمین کاشتکاروں کیلئے اخوت سینٹر اور نیشنل رورل سپورٹ پروگرام کے ذریعے قرضوں کی فراہمی جاری ہیجدید نظام آبپاشی اور موسمیاتی مطابقت کی ٹیکنالوجی کے فروغ کیلئے حکومت پنجاب کی جانب سے انقلابی اقدامات کئے گئے ہیں۔2.25ارب روپے کی خطیررقم سے ڈرپ سپرنکلزنظام آبپاشی پر 60فیصد سبسڈی ٹنل کی تنصیب پر50فیصد سبسڈیسولرسسٹم کی تنصیب پر 80فیصد سبسڈی دی جارہی ہے۔ 20ہزار ایکڑ رقبے پر ڈرپ نظام آبپاشی چلانے کیلئے سولر سسٹم جبکہ 3ہزار ایکڑ رقبے پر غیرموسمی سبزیاں اگانے کیلئے ٹنل ٹیکنالوجی کی تنصیب پر عملدرآمد جاری ہے۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں