ما ہرین کی سبزیوں کو مختلف بیماریوں کے حملہ سے محفوظ رکھنے کیلئے حفاظتی اقدامات کی ہدایت

پیر 4 دسمبر 2017 11:32

قصور۔4 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 دسمبر2017ء) محکمہ زراعت نے سبزیوں کو مختلف بیماریوں کے حملہ سے محفوظ رکھنے کیلئے حفاظتی اقدامات کی ہدایت کی گئی ہے۔ ماہرین نے صوبہ بھرکے کاشتکاروں سے کہاہے کہ وہ موسم سرماکے دوران سبزیوں کی بہتر پیداوار کے حصول کیلئے مٹر‘ بھنڈی‘گوبھی‘ ٹماٹر‘ مرچ‘ لوبیا‘ چین کدو اور دیگر سبزیوں کو مختلف بیماریوں کے حملہ سے محفوظ رکھنے کیلئے تمام تدارکی تراکیب پرعمل یقینی بنائیں۔

(جاری ہے)

محکمہ زراعت کے ترجمان نے بتایا کہ اکھیڑا‘ پھپھوند سے پھیلنے والی بیماری ہے جو سبزیوں کو برح طرح متاثر کرتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اکھیڑا کے حملہ سے پودوں کی جڑیں گل جاتی ہیں اور پودا اپنی عمر کے کسی بھی حصہ میں متاثر ہوسکتاہے۔ انہوں نے کہا کہ کاشتکاروں کو چاہئیے کہ وہ اس بیماری کے بروقت انسداد کیلئے ڈائی تھین ایم45کا استعمال کریں ۔انہوں نے کہا کہ بیماری سے پاک دیسی کھادکا استعمال اور فصل کا مناسب ہیرپھیربھی سبزیوں کو اکھیڑاکی بیماری سے بچانے میں معاون ثابت ہوسکتاہے۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں