کاشتکار دسمبرکے آخرتک ہلدی برداشت کرلیں ‘زرعی ماہرین

منگل 5 دسمبر 2017 11:31

قصور۔5 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 دسمبر2017ء)زرعی ماہرین نے ہلدی کے کاشتکاروں کوہدایت کی ہے کہ دسمبرکے آخرتک پتے سوکھنے پر فصل برداشت کرلیں، برداشت سے 4,3روزقبل کھیت کو ہلکاپانی لگائیں اورترحالت میں پتے کاٹ کرعلیحدہ کرلیں ،اگر زمین زیادہ گیلی ہوگی تو کنڈیوں سے مٹی الگ نہیں ہوگی اور اگر زمین زیادہ سخت ہوگی تو بھی برداشت میں دقت ہوگی۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں انھوں نے کہا کہ فصل کی برداشت کسی کی مدد سے کریں، اگرکاشت کی گئی ہلدی کا بیج رکھنا مقصودہوتو فصل کا کچھ حصہ کھیت میں بغیربرداشت کے ہی چھوڑدیں اورکاشت سے 4,3دن پہلے برداشت کرلیں ،اگربیج خرید کرلگاناہوتو شروع موسم میں جب فصل برداشت کی جاتی ہے اس وقت اچھابیج خریدکرکسی سایہ دار جگہ پر رکھیں اور اس پر 4سی7سینٹی میٹر مٹی کی تہہ بچھادیں تاکہ کاشت تک گنڈیاں محفوظ رہیں ‘برداشت کی ہوئی ہلدی کی گنڈیوں کواچھی طرح صاف کرکے پانی میں ایک گھنٹہ تک ابالیں جب گنڈیاں ہاتھ سے دبانے پر نرم معلوم ہوں تو پانی سے نکال کر دھوپ میں ڈال دیں۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں