دھنیے کی بہترپیداوار کیلئے فصل کی آبپاشی میں خصوصی احتیاطی تدابیربرتنے کی ہدایت

جمعرات 7 دسمبر 2017 11:35

قصور۔7 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 دسمبر2017ء)زرعی ماہرین نے دھنیاکی بہترپیداوار کیلئے فصل کی آبپاشی میں خصوصی احتیاطی تدابیربرتنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ کاشتکارآبپاشی کے سلسلہ میں خصوصی طورپر اس امرکا خیال رکھیں کہ کھیلیاں پانی میں ہرگزنہ ڈوبنے پائیں کیونکہ اس سے دھنیاکی پیداوار بری طرح متاثر ہوسکتی ہے۔

(جاری ہے)

ماہرین نے مزیدکہا کہ اگرفصل کی بیجائی وترمیں کی گئی ہوتو فصل اگنے کے بعد 15 سے 20روز تک پانی نہ دیاجائے اور جب پودے چار سے پانچ انچ بڑے ہوجائے تو ان کی چھدرائی کردی جائے‘ فاصلہ 9سے 12انچ تک رکھنے سے پودے اچھی طرح نشوونما پاسکتے ہیں‘2سے 3 مرتبہ گوڈی کرکے جڑی بوٹیوں کی تلفی سے پودے موثرانداز میں زمین سے اپنی غذاحاصل کرکے بہتر پرورش پاسکتے ہیں‘دھنیا کی کٹائی کے بعد زمین کی زرخیزی کو مدنظررکھتے ہوئے نائٹروجن کھادڈالنے کی ضرورت بھی ہے جوفصل کی بڑھوتری تیزکرنے میں معاون ثابت ہوتی ہے۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں