کریلے کی کاشت کیلئے معتدل آب و ہوا موزوں ہے، زرعی ماہرین

جمعرات 7 دسمبر 2017 11:35

قصور۔7 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 دسمبر2017ء)زرعی ماہرین نے بتایا ہے کہ کریلے کی کاشت کیلئے معتدل آب و ہوا موزوں ہے‘پنجاب میں اس کی کاشت عام طورپر فروری سے جولائی تک ہوتی رہتی ہے اسکے بیج کے اگائو کیلئے 25 سے 30ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت کی ضرورت ہوتی ہے۔

(جاری ہے)

ماہرین نے بتایا کہ کریلاکی کاشت کیلئے زرخیز میرا زمین مناسب ہے ایسی زمین جس کی تیزابی خاصیت 7یا اس سے کم ہو اور پانی کا نکاس بھی اچھی ہو ایسی زمین میں کریلے کی پیداوار اچھی ہوتی ہے‘ فصل کی کاشت سے کم ازکم ایک ماہ پہلے 10 تا12ٹن فی ایکڑ کے حساب سے گوبر کی گلی سڑی کھاد ڈال کر مٹی پلٹنے والا ہل چلائیں ‘ کھیت کو ہموار کرکے روانی کردیں‘وترآنے پر2 سے 3بار سہاگاچلاکر زمین کواچھی طرح نرم اوربھربھراکرلیں ‘داب کے طریقہ سے جڑی بوٹیوں کو تلف کرنے کیلئے چند دن کیلئے چھوڑ دیں‘بہتر پیداوار کے حصول کیلئے ترقی دادہ قسم فیصل آباد لانگ کاشت کریں۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں