محکمہ زراعت پنجاب نے کھاد پر سبسڈی کی ہدایات پر عمل نہ کرنیوالی کمپنیوں کے ووچرز بلاک کرنے کی ہدایت کر دیں

جمعہ 8 دسمبر 2017 18:30

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 دسمبر2017ء) محکمہ زراعت پنجاب نے کھاد پر سبسڈی کی ہدایات پر عمل نہ کرنیوالی کمپنیوں کے ووچرز بلاک کرکے تحقیقات شروع کردیں۔ترجمان کے مطابق کاشتکاروں کو ڈی اے پی کھادپر سبسڈی کی فراہمی شفاف اندازمیں جاری ہے‘ شفافیت کو 100 فیصد یقینی بنانے کیلئے ایسے تمام ووچرز جوکھادکی بوریوں کیساتھ چسپاں نہیں کئے گئے وہ بلاک کردیئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ صرف رجسٹرڈ کاشتکارہی سبسڈی سکیم سے استفادہ حاصل کر سکتے ہیں‘کاشتکاروں کیلئے رجسٹریشن کے عمل کو نہایت سادہ بنادیاگیاہے جس کیلئے کسان صرف محکمہ زراعت پنجاب کے ٹال فری نمبرز 0800-15000یا 0800-29000پرکال کرکے اپنا شناختی کارڈ نمبرودیگر کوائف بتاکر رجسٹریشن کراسکتے ہیں‘ رجسٹرڈ کاشتکاروں کے علاوہ کوئی بھی کھاد ڈیلریاغیرمتعلقہ شخص اس سبسڈی سے ہرگزفائدہ حاصل نہیں کرسکتا کیونکہ یہ سبسڈی ووچرز شناختی کارڈ نمبر اور تصدیقی میسج کے بغیرکیش نہیں ہوسکتے‘ تمام کمپنیوںکوپابندکیاگیاہے کہ وہ سبسڈی ووچرز کھادکی بوریوں کیساتھ چسپاں کریں جن کمپنیوں نے حکومت کی اس ہدایت پر عمل نہیں کیا تو انکے ووچرزبلاک کرنے کے علاوہ انکے خلاف تحقیقات بھی کی جارہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں