باغبانوں کو کورے کی راتوں میں پانی لگانے اور دھونی دینے کی ہدایت

ہفتہ 9 دسمبر 2017 12:12

قصور۔9دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 دسمبر2017ء) زرعی ماہرین نے باغبانوں کو کورے کی راتوں میں پانی لگانے اور دھونی دینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے باغوں اور نرسریوں کو کورے و سردی سے بچانے کیلئے حفاظتی اقدامات یقینی بنائیں۔

(جاری ہے)

ماہرین کا کہنا ہے کہ چھوٹے پودوں پرمناسب سایہ کرنے سمیت نہ صرف رات کے وقت باغوں اور نرسریوں کو دھونی دیتے رہیں بلکہ کورے والی راتوں میں باغوں کو پانی بھی دیں تاکہ پودوں اور پھلوں کو نقصان سے بچایاجاسکے۔

انھوں نے بتایا کہ باغبان ترشا دہ باغوں سے پکنے والے پھلوں کی برداشت جاری رکھیں اور باقی باغوں میں گوبرکی گلی سڑی 40سی50کلوگرام کھاد سنگل سپرفاسفیٹ 25کلوگرام پوٹاشیم سلفیٹ ایک کلوگرام زنک سلفیٹ 200کلوگرام بھی ڈالیں‘آم کے درختوں پرحفاظتی بند لگاکر گدھیڑی کے خلاف اقدامات بھی جاری رکھیں تاکہ اس کو زمینی طورپرکنٹرول کیاجاسکے۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں