گندم کی فصل سے جڑی بوٹیوں کی تلفی یقینی بنائیں، زرعی ماہرین

منگل 12 دسمبر 2017 11:42

قصور۔12 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 دسمبر2017ء) ماہرین زراعت نے کہاہے کہ گندم کی فصل میں موجود جڑی بوٹیاں 30سے 40فیصد تک پیداوارمیں کمی کا باعث بنتی ہیں لہذاکاشتکار پیداوار کیلئے جڑی بوٹیوں کی بروقت تلفی یقینی بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ گندم کی فصل میں جڑی بوٹیوں کی بروقت تلفی بھرپورپیداوارکی ضامن ہے اسلئے کاشتکاروں کو چاہئیے کہ وہ بمپرکراپ کے حصول کی خاطر جدید زرعی آلات کے ذریعے فصل سے جڑی بوٹیوں کی تلفی کی طرف خصوصی توجہ مرکوزکریں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جڑی بوٹیوں کی تلفی کیلئے پہلی آبپاشی کے فوراً بعد ماہرین زراعت یا محکمہ زراعت کے فیلڈسٹاف کی مشاورت سے مناسب سپرے کیاجائے اور پانی کی مقدار 100سی120لیٹر فی ایکڑ تک رکھی جائے۔ انہوں نے کہا کہ نوکیلے پتوں والی جڑی بوٹیوں کے تدارک کیلئے دوسرے پانی کے بعد وترحالت میں سپرے یقینی بنایاجائے، انہوں نے کہا کہ جڑی بوٹی مار زہروں کے سپرے کیلئے فلیٹ نوزل استعمال کی جائے اور تیز ہوا یا بارش ودھندکی صورت میں ہرگز سپرے نہ کیاجائے ،انہوں نے سپرے کیلئے دوپہرکے وقت کوبھی موزوں قراردیاہے۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں