سورج مکھی کی فصل خوردنی تیل کی پیداوار بڑھانے میں اہم کردار ادا کرسکتی ہے، محکمہ زراعت

جمعرات 14 دسمبر 2017 19:45

قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 دسمبر2017ء) ترجمان محکمہ زراعت پنجاب نے کہا ہے کہ سورج مکھی کا شمار اہم خوردنی تیلدار اجناس میں ہوتاہے سورج مکھی کی فصل خوردنی تیل کی ملکی پیداوار بڑھانے میں اہم کردار ادا کرسکتی ہے کیونکہ اس کے بیج میں اعلی قسم کا تقریبا40-45فیصد تیل ہوتاہے مزید براں اسکے تیل میں انسانی صحت کیلئے ضروری وٹامن اے بی اور کے پائے جاتے ہیں اس فصل کا دورانیہ تقریبا 100 سے 125دن ہوتاہے اور کم مدت کی فصل ہونے کی وجہ سے اسے بڑی فصلوں کے درمیانی عرصہ میں باآسانی کاشت کیاجاسکتاہے۔۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں