صوبہ پنجاب میں لیچی کی کاشت 274 ہیکٹرزرقبہ پر ہوتی ہے، زرعی ماہرین

جمعہ 22 دسمبر 2017 11:43

قصور۔22 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 دسمبر2017ء) زرعی ماہرین نے کہا ہے کہ پاکستان میں لیچی کی کاشت صرف صوبہ پنجاب میں تقریباً274ہیکٹرزرقبہ پر محیط ہے جس سے سالانہ تقریباً 1644ٹن پیداوار حاصل ہوتی ہے، زرعی ماہرین نے کہا کہ باغبان حضرات لیچی کے زیرکاشت رقبہ میں اضافہ کرکے خطیرمنافع حاصل کرسکتے ہیں‘لیچی کا درخت گھنا‘ اونچائی18 سے 25فٹ ‘پتے گہرے سبزرنگ کے اورشاخیں زمین کی طرف جھکی ہوئی ہوتی ہیں ‘پھلدار درخت بہت ہی دلکش نظارہ پیش کرتا ہے‘طبی لحاظ سے لیچی کا مزاج سردہوتاہے‘لیچی عمدہ اور صحت بخش پھل ہے‘ لیچی میں کیلشیم‘پوٹاشیم‘ میگنیشیم اورحیاتین پائے جاتے ہیں ‘لیچی پیاس بجھاتی ہے اور جگر کے بیشترامراض میں مفید ہے‘لیچی کا پھل ہڈیوں کے بھربھرے پن کی بیماری کیلئے بھی موثر ہے‘لیچی کی کاشت کیلئے گرم مرطوب آب و ہوا نہایت موزوں ہے ‘لیچی کے باغات ان علاقوں میں آسانی سے لگائے جاسکتے ہیں جہاں موسم گرما اور موسم سرما کے درجہ حرارت میں واضح فرق ہو۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں