جدید کاشتکاری کے فروغ کیلئے کاوشیں کی جائیں ، رانا سکندرحیات خاں

جمعہ 22 دسمبر 2017 11:44

قصور۔22 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 دسمبر2017ء)چیئرمین ضلع کونسل قصوررانا سکندرحیات خاں نے کہا ہے کہ زرعی شعبہ کو منافع بخش سیکٹرمیں تبدیل کرنے کیلئے محکمہ زراعت ‘واٹر مینجمنٹ ‘ پیسٹ وارننگ اور سوئل فرٹیلٹی کے شعبوں نے جوکردار اداکیاہے وہ لائق تحسین ہے‘جدید کاشتکاری کے فروغ کیلئے جتنی بھی کاوشیں کی جائیں وہ کم ہیں کیونکہ پاکستان کی معیشت میں زرعی سیکٹرہی بنیادی اہمیت رکھتاہے، ان خیالات کا اظہارانہوں نے ایگریکلچرایڈوائزری کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا، اجلاس میں کسان بورڈ‘کسان اتحادکے نمائندوں‘ڈپٹی ڈائریکٹرایگریکلچرسمیت متعلقہ افسران‘پیسٹی سائیڈ ڈیلرزاورکھادایسوسی ایشن کے نمائندوں نے شرکت کی،رانا سکندر حیات خاں نے کہا کہ زرعی شعبہ کو جدیدخطوط پر استوارکرنے کیلئے پنجاب حکومت تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لارہی ہے‘گنے کی کرشنگ شروع کی جاچکی ہے اورشوگرملز کوکسانوں سے مقررہ نرخوں پر گناخریدنے کیلئے پابندبنایاگیاہے‘پنجاب حکومت کسانوں اورکاشتکاروں کی فلاح وبہبودکیلئے دن رات کوشاں ہیں۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں