صوبہ پنجاب میں لیچی کی کاشت 274 ہیکٹرزرقبہ پر ہوتی ہے، زرعی ماہرین

جمعہ 22 دسمبر 2017 15:44

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 دسمبر2017ء) زرعی ماہرین نے کہا ہے کہ پاکستان میں لیچی کی کاشت صرف صوبہ پنجاب میں تقریبا274ہیکٹرزرقبہ پر محیط ہے جس سے سالانہ تقریبا 1644ٹن پیداوار حاصل ہوتی ہے، زرعی ماہرین نے کہا کہ باغبان حضرات لیچی کے زیرکاشت رقبہ میں اضافہ کرکے خطیرمنافع حاصل کرسکتے ہیںلیچی کا درخت گھنا اونچائی18 سے 25فٹ پتے گہرے سبزرنگ کے اورشاخیں زمین کی طرف جھکی ہوئی ہوتی ہیں پھلدار درخت بہت ہی دلکش نظارہ پیش کرتا ہیطبی لحاظ سے لیچی کا مزاج سردہوتاہیلیچی عمدہ اور صحت بخش پھل ہے لیچی میں کیلشیمپوٹاشیم میگنیشیم اورحیاتین پائے جاتے ہیں لیچی پیاس بجھاتی ہے اور جگر کے بیشترامراض میں مفید ہیلیچی کا پھل ہڈیوں کے بھربھرے پن کی بیماری کیلئے بھی موثر ہیلیچی کی کاشت کیلئے گرم مرطوب آب و ہوا نہایت موزوں ہے لیچی کے باغات ان علاقوں میں آسانی سے لگائے جاسکتے ہیں جہاں موسم گرما اور موسم سرما کے درجہ حرارت میں واضح فرق ہو۔

۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں