محکمہ لائیو سٹاک قصور نے ضلع بھر میں مال شماری کا آغاز کر دیا ،ایڈیشنل ڈائریکٹر

جمعہ 29 دسمبر 2017 12:39

قصور۔29 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 دسمبر2017ء)حکومت پنجاب کی خصوصی ہدایات پرمحکمہ لائیو سٹاک قصور نے ضلع بھر میں مال شماری کا آغاز کر دیا ‘ڈیڑھ ماہ کے اندر مویشیوں‘پرندوں سمیت ہر قسم کے جانوروں کا اندراج کر کے مہم مکمل کی جائیگی،ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک قصور ڈاکٹر خالد بشیرنے بتایا کہ اس مہم کے حوالہ سے مویشی پال حضرات کا شناختی کارڈ‘گھرانہ نمبر‘قسم جانوراور تعداد وغیرہ کا ریکارڈلیا جائے گا،اس کے لیے ویٹرنری سٹاف کو باقاعدہ ٹریننگ دی گئی ہے،مال شماری کے دوران رجسٹریشن کے ساتھ مویشی مالکان کو خدمت کارڈ بھی دیئے جائیں گے،ادویات اور دیگر سہولیات بھی فراہم کی جائین گی ،انہوںنے مویشی پال حضرات سے اپیل کی ہے کہ دوران مال شماری لائیو سٹاک کے عملے کو درست معلومات فراہم کریںتا کہ ضلع قصور میں مویشیوں ‘مرغیوں وغیرہ کی صحیح تعداد معلوم ہو سکے، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد عدیل سیال نے بتایا کہ اس مہم کے ساتھ ساتھ بڑے جانوروں کو گل گھوٹو‘ بھیڑ بکریوں کو انتڑیوں کے زہر اور مرغیوں کی رانی کھیت کی ویکسی نیشن بھی کی جا رہی ہے۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں