سورج مکھی کی فصل قطاروں میں کاشت کرنے کی ہدایت

منگل 9 جنوری 2018 12:00

قصور۔9 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 جنوری2018ء)کاشتکاروں کو اچھی پیداوارکیلئے سورج مکھی کی فصل قطاروں میں کاشت کرنے کی ہدایت کی گئی ہے اورکہاگیاہے کہ پلانٹر‘ ٹریکٹرڈرل‘ سنگل روکاٹن ڈرل‘پوریاکیرا‘ڈبلنگ وچوپاکے ذریعے کاشت نہایت کارآمدثابت ہوئی ہے لہذاکاشتکار سورج مکھی کی کاشت کریں اور قطاروں کا درمیانی فاصلہ سوا دو سے اڑھائی فٹ اور پودوں کا درمیانی فاصلہ آبپاش علاقوں میں 9انچ جبکہ بارانی علاقوں میں12انچ رکھاجائے، ماہرین زراعت نے بتایا کہ کاشتکاروں کو اس بات کا خیال رکھنا چاہئے کہ بیج تروتر حالت میں کاشت کیاجائے اور بیج کی گہرائی 2انچ سے زیادہ نہ ہو،انہوں نے کہا کہ اگر کھیلیوں پرکاشت کرنا مقصود ہوتو کھیلیاں آلوکاشت کرنے والے رجر سے شرقاً غرباً نکالی جائیں اور کھیلیوںمیں پہلے پانی لگایاجائے پھرجہاں تک وترپہنچے اس سے تھوڑا اوپرخشک مٹی میں جنوب کی طرف بیج لگایاجائے۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں