پراپرٹی و نئی گاڑیوں کا ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ کرنے کیلئے اقدامات کا آغاز

منگل 9 جنوری 2018 15:28

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 جنوری2018ء) محکمہ ایکسائزاینڈٹیکسیشن نے تمام پراپرٹی ونئی گاڑیوں کا ریکارڈ مکمل کمپیوٹرائزڈ اپ ٹوڈیٹ اور درست کرنے کیلئے خصوصی اقدامات کا آغازکردیاہے پروگرام کے تحت ایسے تمام صارفین جن کے پاس کاریںموٹرسائیکل یا دیگرکسی قسم کی ٹرانسپورٹ موجودہے ان کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنی گاڑیوں کا ریکارڈ درست کرنے کیلئے 31جنوری تک ان اقدامات سے استفادہ یقینی بنائیں تاکہ بعدازاں کسی مشکل یاپریشانی کا سامنانہ کرناپڑے،محکمہ ایکسائزاینڈٹیکسیشن قصورکے ذرائع نے بتایاکہ سیکرٹری ڈائریکٹر جنرل ایکسائز پنجاب کی ہدایت پر دوماہ کے قلیل عرصہ میں شہریوں کی تمام پرانی ونئی گاڑیوں کاریکارڈ کمپیوٹرائزڈ کرکے یہ سہولت فراہم کرنے کا عزم کیاگیاہے جس کے تحت کوئی بھی شہری ٹول فری نمبرپر9966-08000پررابطہ کرکے اپنے زیراستعمال گاڑیکارموٹرسائیکل کی ملکیت رجسٹریشن اداشدہ ٹوکن ٹیکسوں کی تفصیلات سے مکمل آگاہی حاصل کرسکے گا،انہوں نے کہا کہ اگرکسی گاڑی کے مالک کوریکارڈمیں کوئی درستگی درکارہو تووہ اس ضمن میں اپنے ضلع کے ایکسائزاینڈٹیکسیشن آفس سے رابطہ کرسکتاہے۔

۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں