زیادہ گوشت اوراچھی اون کیلئے بھیڑوں کی علاقائی نسلیں پالنے کی ہدایت

منگل 9 جنوری 2018 15:28

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 جنوری2018ء)محکمہ لائیوسٹاک اینڈڈیری ڈویلپمنٹ نے ملک میں گوشت اوراون کی بڑھتی ہوئی طلب کے باعث لائیوسٹاک فارمرزاور دیہاتیوں و کسانوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ زیادہ گوشت اوراچھی اون کیلئے بھیڑوں کی علاقائی نسلیں پالنے کوترجیح دیں اور اس سلسلہ میں محکمہ لائیوسٹاک کے فیلڈسٹاف کی مشاورت کو بھی یقینی بنایاجائے تاکہ وہ زیادہ سے زیادہ مالی فائدہ حاصل کرسکیں،نیزانہوں نے لائیوسٹاک فارمرزکوہدایت کی کہ بھیڑوں کے باڑے کوسطح زمین سے 2فٹ اونچارکھا جائے بھیڑوں کو کرم کش ادویات ہر4ماہ بعد پلوائی جائیں اور اون کی کترائی موسم بہاراورموسم خزاں میں سال میں 2بار کروائی جائے۔ ۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں