کاشتکاروں زیادہ سے زیادہ رقبہ پر سورج مکھی کی کاشت کریں، زرعی ماہرین

جمعرات 11 جنوری 2018 11:40

قصور۔11 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جنوری2018ء) سورج مکھی کی کاشت و پیداوارکے لحاظ سے روس9.69ملین میٹرک ٹن کے ساتھ پہلے‘یوکرائن 8.67 ملین میٹرک ٹن کے ساتھ دوسرے اور پاکستان 0.4 ملین میٹرک ٹن کیساتھ 17ویں نمبرپرآگیا ہے لہذا تیل کی درآمد پر سالانہ خرچ ہونیوالا اربوں روپے کا قیمتی ملکی زرمبادلہ بچانے کیلئے پاکستان کو زیادہ سے زیادہ سورج مکھی اوردیگر تیلداراجناس کی کاشت کی جانب توجہ دیناہوگی جس کیلئے رواں موسم انتہائی موزوں ہے۔

محکمہ زراعت کے ذرائع نے بتایا ہے کہ گزشتہ سال پنجاب سے ایک لاکھ 27ہزار 755ایکڑ رقبہ سے 92ہزار 240 ٹن سے زائد پیداوار حاصل ہوئی تھی۔ انہوں نے بتایا کہ پنجاب میں سورج مکھی کی بہاریہ کاشت کے حوالے سے جنوبی علاقوں ملتان‘ بہاولپور اورڈیرہ غازی خان ڈویژن میں موزوں ترین وقت 10فروری ‘ساہیوال ‘فیصل آباد اورسرگودھا ڈویژن میں 15فروری جبکہ لاہور‘ گوجرانوالہ اور راولپنڈی ڈویژن میں آخرفروری تک ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کاشتکاروں کو ہدایت کی کہ وہ زیادہ سے زیادہ رقبہ پر سورج مکھی کی کاشت کریں جس سے انہیں110سے 120دن میں فصل مل سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میرا اور بھاری میرا زمین سورج مکھی کی کاشت کیلئے موزوں ہے نیزمقامی طورپر تیارکردہ ہائبرڈایف ایچ 33اور بیرون ملک سے درآمدشدہ ہائبرڈبیج ہرعلاقہ میں دستیاب ہے۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں