پیازکی پنیری رواں ماہ کھیتوں میں منتقل کرنے کی ہدایت

جمعرات 11 جنوری 2018 11:40

قصور۔11 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جنوری2018ء) ماہرین زراعت نے کاشتکاروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ پیازکی پنیری کھیتوں میں منتقل کرناشروع کردیں، پنیری کی منتقلی سے قبل پانی کی فراہمی روکنے کے لئے بھی اقدامات کئے جائیں تاکہ نرسری سخت جان ہوجائے ، پودے آسانی سے نکالنے کیلئے پنیری کو کھیت میں منتقل کرنے سے 2گھنٹے قبل اچھی طرح پانی دے دیناچاہئیے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پنیری کی جڑیں ٹوٹنے سے بچانا بھی اشدضروری ہے کیونکہ جڑٹوٹنے کی صورت میں پنیر ی کے پھلنے پھولنے کے امکانات انتہائی معدوم ہوجاتے ہیں۔ انہوں نے کاشتکاروں کوبھی تاکیدکی کہ وہ زمین کی تیاری کیلئے پہلے مٹی پلٹنے والا ہل چلائیں اور بعد میں 2مرتبہ کلٹی ویٹرچلاکر زمین کوکھلا چھوڑ دیاجائے۔ انہوں نے کہا کہ اگر کاشتکارکسی قسم کی مشکل محسوس کریں تو وہ ماہرین زراعت یا محکمہ زراعت کے فیلڈ سٹاف سے رجوع کرسکتے ہیں۔ محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ پیازکی پنیری رواں ماہ کھیتوں میں منتقل کردیں۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں