آئل مل جدیدآلات کے تحت لگائی جارہی ہیں، محکمہ زراعت

جمعہ 12 جنوری 2018 12:06

قصور۔12جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جنوری2018ء)آئل پروسیسنگ کی جدیدنئی سہولیات کیلئے 22آئل مل جدیدآلات کے تحت لگائی جارہی ہیں جن کا مقصدریسرچرز‘کسانوں اور مقامی لوگوںمیں زیتون کی کاشت کے حوالے سے شعوراجاگرکرناہے‘ان آئل مل کے لگانے سے کسانوں کی تیلدار اجناس آسانی سے فروخت ہوسکیں گی اور انہیں بھاری منافع ملے گا، رپورٹ کے مطابق پاکستان میں اگلے پانچ سال میں 50ہزار ایکڑزمین پرزیتون کی کاشت کی منصوبہ بندی کی گئی ہے‘ پنجاب میں کسانوں کو تیلداراجناس کی فراہمی پر سبسڈی فراہم کی جارہی ہے‘محکمہ زراعت مختلف اداروں اورپرائیویٹ سیکٹرکی زراعت کے جدیدسائنسی طریقوں کے حوالہ سے خصوصی معاونت کررہاہے ان منصوبوں میں اقتصادی ترقی کیلئے زیتون کی کاشت کا فروغ اور پرائیویٹ سیکٹرمیں کمرشل بنیادپر زیتون کی کاشت کے منصوبے شامل ہیں۔

(جاری ہے)

محکمہ زراعت ماضی کے تجربات کو سامنے رکھتے ہوئے نئی حکمت عملی کیساتھ زیتون کی کاشت بڑھانے کی کوشش کررہاہے‘ اس کے تحت زیتون کی مختلف قسمیں مختلف علاقوں میں کاشت کرنا شامل ہیں جو مختلف علاقوں کے موسمی حالات کے اعتبار سے ہیں ‘زیتون وادی کا قیام اسی سلسلہ کی کڑی ہے۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں